اصل مواد پر جائیں

اپنا اکاؤنٹ حذف کریں

آخری تازہ کاری: 24 اکتوبر 2026

آپ جب چاہیں الْعزیز ڈونرز سے جا سکتے ہیں۔ اکاؤنٹ حذف کرنے سے آپ کی شناخت ظاہر کرنے والی معلومات ہٹ جاتی ہیں اور یہ عمل واپس نہیں ہو سکتا۔ اگر صرف وقفہ چاہیے تو اس کے بجائے ایپ میں اپنی دستیابی روک دیجیے: کوئی درخواست آپ تک نہیں آئے گی، اور آپ کا پروفائل تب تک محفوظ رہے گا جب تک آپ تیار نہ ہوں۔

ایپ میں

سب سے تیز راستہ، اور ہماری تجویز بھی یہی ہے، کیونکہ اس سے تصدیق ہو جاتی ہے کہ درخواست واقعی آپ کی ہے۔

  1. الْعزیز ڈونرز ایپ کھولیے اور پروفائل پر جائیے۔
  2. سیٹنگز کھولیے۔
  3. اکاؤنٹ حذف کریں منتخب کیجیے اور تصدیق کیجیے۔ آپ سائن آؤٹ ہو جاتے ہیں اور حذف کرنے کا عمل فوراً شروع ہو جاتا ہے۔

ایپ کے بغیر

اگر آپ نے ایپ ہٹا دی ہے یا فون تک رسائی نہیں رہی، تو اپنے اکاؤنٹ والے ای میل ایڈریس سے [email protected] پر لکھیے، یا وہ فون نمبر ساتھ لکھیے جس سے آپ رجسٹر ہوئے تھے۔ کارروائی سے پہلے ہم ایک دو سوال پوچھ سکتے ہیں تاکہ یقین ہو جائے کہ درخواست آپ ہی کی ہے۔

اداروں کے کنسول کے اکاؤنٹ بھی اسی طرح حذف ہوتے ہیں: جس ای میل سے سائن اِن کرتے ہیں اسی سے ہمیں لکھیے۔ اگر آپ کسی ادارے کے اکیلے مالک ہیں تو پہلے ملکیت کسی دوسرے رکن کو منتقل کیجیے، یا ہمیں کہیے کہ آپ کے اکاؤنٹ کے ساتھ ادارہ بھی بند کر دیا جائے۔

کیا ہٹایا جاتا ہے

آپ کا اکاؤنٹ پوری طرح مٹانے کے بجائے گمنام کر دیا جاتا ہے، تاکہ ادارے کے ریکارڈ اور ہماری مجموعی گنتی درست رہے مگر ان میں آپ کی طرف کوئی اشارہ نہ رہے۔ عملی طور پر اس کا مطلب ہے:

  • ہٹایا جاتا ہے: آپ کا نام، فون نمبر، ای میل ایڈریس، تاریخِ پیدائش، جنس، وزن، پروفائل تصویر، مقام اور ڈیوائس کا پش ٹوکن۔
  • ہٹایا جاتا ہے: آپ کا سائن اِن۔ اس فون نمبر یا ای میل سے اکاؤنٹ دوبارہ نہیں کھل سکتا، اور آپ کا کوئی عمل آپ سے جڑا نہیں رہتا۔
  • آپ کی شناخت کے بغیر رکھا جاتا ہے: یہ حقیقت کہ ایک خاص بلڈ گروپ کے ڈونر نے کسی درخواست کا جواب دیا، اور متعلقہ تاریخیں، تاکہ ادارے کی درخواستوں کا ریکارڈ اور ہمارے شائع شدہ اعداد سچے رہیں۔
  • اثر نہیں پڑتا: ان معلومات پر جو درخواست قبول کرتے وقت درخواست گزار کو پہلے ہی مل گئی تھیں۔ کسی کے فون سے ہم نمبر واپس نہیں لے سکتے، البتہ اس کے استعمال پر ہماری شرائط ان پر بدستور لاگو رہتی ہیں۔

کتنا وقت لگتا ہے

  • درخواست کے ساتھ ہی: آپ کی شناخت ظاہر کرنے والی معلومات فعال سروس سے ہٹ جاتی ہیں اور نوٹیفکیشن آنا بند ہو جاتے ہیں۔
  • 30 دن کے اندر: ہمارے انکرپٹڈ بیک اپ میں موجود نقول ان کے بدلنے کے ساتھ مٹ جاتی ہیں۔
  • ای میل سے آئی درخواستوں پر آپ کی تصدیق ہوتے ہی کارروائی ہوتی ہے، عموماً چند کاروباری دنوں میں۔ اس کے بعد یہی وقت لاگو ہوتا ہے۔

اس کے بعد

آپ جب چاہیں واپس آ سکتے ہیں۔ اسی فون نمبر سے دوبارہ رجسٹر ہونے پر نیا اکاؤنٹ بنتا ہے؛ پرانا پروفائل، عطیات کی تاریخ اور اہلیت کی تاریخیں واپس نہیں آتیں، اس لیے اگر آگے ضرورت پڑ سکتی ہو تو جانے سے پہلے اپنے آخری عطیے کی تاریخ نوٹ کر لیجیے۔

اکاؤنٹ حذف کرنے یا ہماری رازداری کی پالیسی کے بارے میں سوال ہو تو [email protected] پر لکھیے۔